Tuesday, October 29, 2019

آدھے سر کا شدید درد، میگرین Migraine – کامیاب ہومیوپیتھک علاج – میڈیکل ڈاکٹر صاحبہ کا فیڈبیک





آدھے سر کا شدید درد، میگرین – کامیاب علاج – میڈیکل ڈاکٹر صاحبہ کا فیڈبیک

آدھے سر کا درد، دردِ شقیقہ یعنی میگرین (Migraine) ایک انتہائی تکلیف دہ صورت حال ہے جو آپ کی روزمرّہ کی روٹین، انرجی اور مہارتوں کو تباہ کر کے رکھ دیتی ہے۔ میں بھی اس بیماری کا شکار رہی ہوں۔ میں نے ہر طرح کا ایلوپیتھک علاج کروایا، یوگا ورزش آزمائی، دیسی ادویات بھی استعمال کیں ۔۔۔۔ لیکن ۔۔۔ مرض بڑھتا گیا جوں جوں دوا کی۔۔
لیکن پھر میں نے ہومیوپیتھک ڈاکٹر حسین قیصرانی سے علاج کروایا۔ حیران کن اور حیرت انگیز طور پر میرا آدھے سر کا درد چند دنوں میں مکمل غائب ہو گیا اور ایک لمبے عرصے کے بعد میں اپنی نارمل زندگی کی طرف لوٹ آئی۔ میں ڈاکٹر قیصرانی کی بے حد شکر گزار ہوں کہ وہ مجھے میری نارمل زندگی میں واپس لے آئے۔ اب چھ ماہ کا عرصہ گزر چکا ہے اور مجھے ایک بار بھی آدھے سر کا درد نہیں ہوا۔ الحمد للّٰہ۔
اگرچہ پریشانیاں، رکاوٹیں اور زندگی کی بے ڈھنگی مصروفیات مکمل طور پر ختم نہیں ہوئیں لیکن جہاں تک میگرین کا تعلق ہے تو مجھے کسی بھی قسم کا سر درد نہیں ہوا۔
ڈاکٹر حسین قیصرانی!میں آپ کے طریقہ علاج سے بہت متاثر ہوں۔ میگرین کے علاج کے دوران، آپ نے میرے ان مسائل پر توجہ دی جنہیں مَیں عرصہ دراز سے نظر انداز کر رہی تھی، جن کی وجہ سے میری زندگی قابلِ رحم ہوتی جا رہی تھی۔ میں ان سے آگاہ بھی نہیں تھی اور کسی ڈاکٹر نے ان مسائل کی طرف توجہ بھی نہیں دی۔ آپ کا بےحد شکریہ۔
میں نے اپنی میڈیکل ڈاکٹرز کمیونٹی کے ان ساتھیوں کو جو آدھے سر کے درد، migraine یا صحت کے دوسرے مسائل سے دوچار تھے، ڈاکٹر حسین قیصرانی سے علاج کا مشورہ دیا اور بعد میں مجھے یہ جان کر بے حد خوشی محسوس ہوئی کہ ان کا علاج بہت اچھے طریقے سے کیا گیا۔
میرا اور میری فیملی کا ڈاکٹر صاحب سے علاج کروانے کا تجربہ بہت ہی شان دار رہا۔ کیس لینے کے دوران وہ غور و فکر سے کام لیتے ہوئے کسی مسئلے کے پیچھے پوشیدہ عوامل اور وجوہات کو سمجھتے ہیں اور مرض کو جڑ سے اکھاڑنے کی پوری کوشش کرتے ہیں۔
——————

Related Posts





آدھے سر کا شدید درد، میگرین – کامیاب علاج – میڈیکل ڈاکٹر صاحبہ کا فیڈبیک

No comments: