Thursday, August 11, 2016

ہومیوپیتھک ادویات اور ہومیوپیتھی طریقہ علاج کی ضرورت کیوں؟Why Homeopathic - Urdu

ہومیوپیتھی کو دنیا بھر میں دوسرا مقبول ترین طریقہ علاج ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔ اِنسانی صحت کے تمام مسائل کے لئے واحد اور نرم اثرات کی حامل دوائی کا انتخاب ہومیوپیتھک طریقہ علاج کی ایسی اہم ترین خوبی ہے کہ جو اِسے بجا طور پر ہراِنسان -- چاہے وہ بچہ ہو، بڑا یا بوڑھا -- موزوں اور مفید بناتی ہیں۔ ہومیوپیتھک ڈاکٹر ہر مریض کے مجموعی مزاج، جسمانی اور جذباتی مسائل پر بھرپور توجہ دے کر جب علاج کرتا ہے تو وہ زیادہ مفید اور دیرپا ہوتا ہے۔

 
ہومیوپیتھک ادویات پودوں، معدنیات اور مختلف جانداروں سے حاصل کرکے خاص مراحل سے گزاری جاتی ہیں اور اُس دوا کی توانائی بطور علاج اِستعمال میں لائی جاتی ہے۔ یہ ادویات مرض کا نہیں بلکہ مریض کا علاج کرتی ہیں سو اِنہیں ہر طرح کی تکالیف میں اکثر مفید پایا گیا ہے -- چاہے وہ سادہ نزلہ زکام یا بخار ہو، گلے کی خرابی ہو یا دانت کا درد، پُرانے موذی اَمراض ہوں یا وقتی شدید تکالیف، جِلد کی خرابیاں ہوں یا دمہ اور دل کی تکالیف، سر درد کی شکایات ہوں یا ذہنی اور جذباتی مسائل، بچوں کی تکالیف ہوں یا خواتین کی پوشیدہ اور پیچیدہ بیماریاں۔
 
  • اگر آپ مختلف اقسام کی سخت، مہنگی اور مضر اثرات کی حامل ادویات سے تنگ آ چکے ہیں؟
  • اگر آپ پریشان ہیں کہ آپ کو ساری زندگی دوائی کھاتے رہنا ہوگا؟
  • اگر آپ کو ہر بدلتے موسم سے نزلہ زکام اور دیگر تکالیف شروع ہوجاتی ہیں؟
  • اگر آپ کو کوئی مخصوص خیال، خواب، ڈر، وہم یا فوبیا پریشان رکھتا ہے؟
  • اگر کوئی بھی ایسی تکلیف ہے کہ جس کا حل موجودہ علاج سے نہیں مل پا رہا؟
  • اگر آپ کی بیماری کو کوئی سمجھ نہیں پا رہا یا اِسے وہم اور الرجی کا نام دے دیا گیا ہے اور آپ اِس کا حل چاہتے ہیں
تو آپ کو کسی ماہر اور تجربہ کار کلاسیکل ہومیوپیتھک ڈاکٹر سے اپنا کیس ڈسکس کرنا چاہئے۔ ہومیوپیتھی میں تین ہزار 3000 سے زائد ادویات موجود ہیں جس کی وجہ سے بہت زیادہ امکان ہے کہ آپ کامسئلہ ہمیشہ کے لئے حل ہو جائے۔
پروردگار ہمیں اور آپ کو صحت اور سلامتی سے رکھے!

No comments: