جسم کے کسی اندرونی حصے یا عضو کے کسی غیر معمولی جگہ سے اُبھر آنے کو فتق یا ہرنیا HERNIA کہتے ہیں۔ ہرنیا اگرچہ جسم کے کسی حصہ میں ہو سکتا ہے مثلاً پیٹ میں، فوطوں میں، سر میں تاہم ہرنیا سے عام طور پر مراد پیٹ کا ہرنیا ہی ہوتا ہے۔
پیٹ کے اندر ایک شفاف جھلی (Peritoneum) ہوتی ہے جس نے آنتوں کو سنبھالا اور اُٹھایا ہوتا ہے۔ اِس میں اگر کسی وجہ سے شگاف یا ڈھیلاپن پیدا ہو جائے تو آنتیں اُس جگہ میں داخل ہوجاتی ہیں۔ اِس طرح پیٹ کا وہ حصہ باہر کی طرف اُبھر آتا ہے۔ بعض اوقات ناف یا فوطوں میں یہی کیفیت پیدا ہوجاتی ہے اور اِس سے فوطوں کا سائز بڑا ہو کر لٹک جاتا ہے۔
ہرنیا کی تکلیف بچوں، بڑوں اور بعض اوقات عورتوں میں بھی ہو جاتی ہے۔ عورتوں میں اِس کی وجہ پیٹ کے مختلف آپریشن بنتے ہیں۔ پیٹ کے آپریشن میں، چونکہ، باریطون یعنی شفاف جھلی (Serous Membrane) کو بھی کاٹنا پڑتا ہے اور آپریشن کے ٹانکے بعد میں کھل کر وہاں خلا پیدا کردیتے ہیں؛ آنتیں اُس خلا میں داخل ہو کرپیٹ میں باہر کی طرف اُبھار پیدا کر دیتی ہیں۔
ناف کا ہرنیا
ناف کا ہرنیا بالعموم بچوں میں ہوتا ہے۔ اُبھری ہوئی ناف کو جب دبایا جائے یا اُس پر پٹی کس دی جائے تو وہ نیچے ہوجاتی ہے مگر دباؤ ہٹانے پر پھر اُبھر آتی ہے۔ بچے کے رونے پر بھی ہرنیا کا اُبھار واضح ہو جاتا ہے۔
اسباب
پیدائشی طور پر پیٹ کی دیوار کا کمزور ہونا۔ کوئی بیماری یا چوٹ۔ شدید مشقت والے کام کرنا۔ بھاری وزن اٹھانا۔ غیرمعمولی زور لگانا وغیرہ۔

علاج کے رائج طریقے:
ہرنیا کا علاج بذریعہ آپریشن
آپریشن کی وجہ سے پیدا ہونے والے ہرنیا کا کوئی مستقل علاج نہیں کیونکہ شگاف یا خلا پیدا ہوجانے کی وجہ سے آنتیں باہر آچکی ہوتی ہیں۔ اِسی طرح آپریشن کے ذریعہ پیٹ کے ہرنیا کا علاج بھی بہت کم کامیاب ہوتا ہے کیونکہ آپریشن میں اصل وجہ کا علاج نہیں کیا جاتا بلکہ علامت کو روکنے کا اہتمام کیا جاتا ہے۔

مَردوں میں فوطوں (خصیوں Inguinal Hernia) کے ہرنیا کا آپریشن بالعموم کامیاب رہتا ہے۔
ہرنیا کا ہومیوپیتھک علاج
ہرنیا کے درد کے لئے: نکس وامیکا Nux Vomica
پیٹ کے ہرنیا کے علاج کے لئے ہومیوپیتھک دوائیں: کلکیریا کارب Calcarea Carbonica ۔ سلیشیا Silicea ۔ نائیٹرک ایسڈ Nitric Acid ۔ بوریکس Borax (مریض کی علامات کے مطابق اِن میں سے کوئی ایک دوا)
دائیں طرف کے فوطے کے ہرنیا کے علاج کے لئے ہومیوپیتھک دوائیں: لائیکوپوڈیم Lycopodium Clavatum ۔ سورینم Psorinum ۔ کاکولس Cocculus (مریض کی علامات کے مطابق اِن میں سے کوئی ایک دوا)
بائیں طرف کے فوطے کا ہرنیا: گریفائیٹس Graphites ۔ ایلم سیپا Allium Cepa ۔ نکس وامیکا Nux Vomica (مریض کی علامات کے مطابق کوئی ایک دوا)
ہومیوپیتھک نوزوڈ سورینم ہرنیا کے علاج میں مددگار دوا ہے۔

(یہ ادویات عام معلومات اور راہنمائی کے لئے ہیں تاکہ آگاہی ہو سکے کہ ہومیوپیتھی میں ہرنیا کا علاج موجود ہے۔ باقاعدہ علاج کے لئے اپنے اعتماد کے ہومیوپیتھک ڈاکٹر سے رابطہ کریں تاکہ وہ مکمل کیس لے کر مریض اور مرض کی نوعیت اور علامات کے مطابق صحیح ہومیوپیتھک دوا، دوا کی طاقت یعنی پوٹینسی اور مقدار یعنی خوراک کا انتخاب کر سکے۔ حسین قیصرانی ۔ ہومیوپیتھک کنسلٹنٹ، بحریہ ٹاون لاہور فون 03002000210)
Related Posts
ہرنیا ۔ فتق: ہومیوپیتھک علاج – حسین قیصرانی HERNIA – Homeopathy Treatment and Homeopathic Remedies Urdu