ایکونائیٹ کا مریض مجمع ، موسیقی اور جن بازاروں میں کثرت آمدورفت ہوتی ہے سے نفرت کرتا ہے کسی محفل میں جانا اسکے لئے جو ئےشیر لانے کے مترادف ہوتا ہے مریض محفل سے دور بھاگتا ہے کیونکہ اسے ڈر ہوتا ہے کہ کوئی اس سے سوال نہ پوچھ لے - موٹی اور خوبصورت آنکھیں بیلاڈونا کے مریض کی پہلی پہچان ہے بیلاڈونا کے مریض میں جوش ہوتا ہے جسے کسی صورت بھلایا نہیں جاسکتا ، اگر بیلاڈونا کو یاد رکھنا ہے تو انگلش کا BIRD یاد رکھیں BURNING , INFLAMMATION , REDNESS , DELIRIUM - وریٹرم کے مریض کے چہرے کی مردنی اور ماتھے پر ٹھنڈا پسینہ یاد رکھیں - ہماری مارکیٹ میں ایک ہائیوسائیمس ہے جس کا ہر کام SLOW MOTION میں ہوتا ہے ایک منٹ کا کام ایک گھنٹہ میں کرتا ہے ، اور گلی میںگزرنے والی عورتوں پر آوازیں کسنا اس کا خاصہ ہے کوئی نشہ تماشا نہیں چھوڑتا اور جتنی پورن سائیٹ اسے معلوم ہیںشاید ہی کسی کے علم میں ہوں ، انتہائی محتاط کہ میرے ساتھ کوئی دھوکہ یا نوسربازی نہ کرجائے ، ایک وقت میں مختلف موضوعات کو زیر بحث لاتا ہے ، اگر میں بات کررہا ہوں تو میری بات مکمل ہونے سے پہلے ہی جی جی کرے گا اور میری بات کو مکمل کرے گا- جی بالکل ویسے ہی ہے - ایک اور دوا جس میں مریض موضوع کو جلد جلد بدلتا ہے وہ ہے لیکسس اس کا مریض بات بہت آہستہ ، دھیمی اور ٹھہر کر کرے گا - لیکن ایک لیکسس کو میں ذاتی طور پر جانتا ہوں جو باتیں اونچی اور بکواس کرے گا گالیاں دے گا - لیکن اگر کسی کو ایمرجنسی ہوجائے یا کسی کی فوتگی ہوجائے تو گولی کی طرح اس کی مدد کو پہنچے گا - اگر ایسے لوگوں کا اللہ سے رابطہ ہوجائے تو راتوں کو جاگ کر عبادات کرتے ہیں کیونکہ ایسے لوگوں کا ضمیر ان کو رات کو سونے نہیں دیتا بلکل ایسے ہی جیسے لیکسس کے مریض کی علامات نیند میں زیادہ ہوتی ہیں سلفر کی طرح مذہبی جنونی ہوتے ہیں ، شریعت کےمکمل پابندہوتے ہیں لیکن ان میں بھی دو طرح کی شخصیات پائی جاتی ہیں ایک مثبت اور دوسرے منفی - منفی ذہنیت کا لیکسس درد سر ہوتا ہے اور اگر عالم ہوگا تو آپ کے دین کی خیر نہیں ممبر پر بیٹھ کر گالی گلوچ اور بازاری زبان استعمال کرے گا - لیکسس کے چھوٹے بہن بھائی چیزیں مانگنے پر ایک دوسرے کو نہیں دیتے بلکہ کہتے ہیں تم نے فلاں وقت مجھے دی تھی جو میں دوں - ایک دوسرے سے حسد کریں گے اگر والدین ایک بچے کو کچھ خرید کر دیں تو دوسرا بچہ کہے گا مجھے بھی دلائیں - لیکسس جس گھر میں ہوگا وہاں لڑائی جھگڑا روز کا معمول ہوگا - سٹرامونیم اور لیکسس کی بکواس میں ایک فرق یہ ہے کہ لیکسس مسلسل موضوع بدلے گا اور اور سٹرامونیم کا مریض سرخ چہرے کیساتھ ایک ہی موضوع کو لے کر مسلسل بے تکی باتیں کرتا چلا جائے گا سٹرامونیم کا مریض ٹہکا پہلوان اور لاتوں کے بھوت کی تصویر ہوتا ہے - اناکارڈیم کا مریض بات بات پر گالی دے گا یا قسم کھائے گا اور راستہ چلتے مڑ مڑ کر دیکھے گا، بھلکڑ - ایسڈ نائیٹرک بھی قسمیں کھاتا ہے لیکن یہ میوکس ممبرین کی دوا ہے جہاں جھلیوں کے جوڑ آپس میں ملتے ہیں وہاں پھٹن اور چیر ملتے ہے اور اگر غصہ میں ہوگا تو کہے گا میں تمہارے چڈے چیر دوں گا یا تمہیں چیر کر رکھ دوں گا - سٹافس کے دوستوں کو آپ باسانی پہچان سکتے ہیں اگر کوئی محفل میں ان کی بے عزتی کردے تو غصہ کو پی جائیں گے لیکن گھر جاکر سارا غصہ بیوی بچوں پر نکالیں گے موم پھلی اور چنے جیب میں بھر کر چوری چھپے کھاتے رہیں گے ، سٹافس کے سارےکام چوری چھپے ہی ہوتے ہیں - مارکیٹ سے چیزیں اٹھا لے گا - گھر سے والدین کے پیسے چوری کرلے گا اگر آپ پوچھیں گے یہ کیوں کیا تو نہیں مانے گا اور الزام بہن بھائیوں پر دھر دے گا- چوری چھپے پیار کرے گا اور تنہائی پسند ہوتا ہے اور فون پر لڑکیوں سے گپ شپ کرے گا -کیمومیلا اور کالوسنتھ کی طرح غصہ کے برے اثرات کی دوا ہے - پلسٹیلا جب غصہ دباتی ہے تو سٹافی بن جاتی ہے - اسلئے ایک دوسرے کی معاون بھی ہیں - اگر سٹافس باقی چوریوں کی طرح اپنی عبادات میں بھی چوری کرے یعنی چوری چھپے عبادات کرے تو بہت جلد اللہ اور فرشتوں کا مقرب بن جاتا ہے - اورم میٹ کا مریض جس گھر میں ہوگا اس گھر کے رہنے والوں کی خیر نہیں کیونکہ ہر بات پر تنقید کرے گا اور اگر اس پر تنقید کی جائے تو یکدم جوش میں آجاتا ہے باتونی ، خودکشی کا میلان ، اور حافظہ کمزور ہوتا ہے ، اس دوا میں نفسیاتی علامات کی بھرمار ہے اورم کا مریض کیا ہے ؟ بس ایک مصیبت خانہ ہے جو گھر والوں کےلئے مسلسل سردرد کا باعث ہوتا ہے - اس کے برعکس سیپیا پر اعتراضات کا کوئی اثر نہیں ہوتا لیکن سسرال میں اگر اس کے خاندان کے متعلق اعتراضات ہوں گے تو جوش اور غصہ میں آجائے گی - شرم و حیا کی کمی بازاروں میں سر عام بچوں کو دودھ پلاتی نظر آئے گی - پلسٹیلا اور سیپیا دونوں میں ہی رونا ، پریشانی اور چڑچڑا پن پایا جاتا ہے لیکن پلسٹیلا کی مریضہ کلینک پر اپنی علامات بتاتے ہوئے رو پڑتی ہے لیکن سیپیا اس وقت روتی ہے جب اس سے علامات کے متعلق پوچھا جائے - پلسٹیلا اسلئے روتی ہے کہ ہمدردی کی طالب ہوتی ہے اور تسلی دینے سے چپ کر جاتی لیکن نیٹرم میور تسلی سے زیادہ تکلیف اٹھاتی ہے - اس دوا کی بچیاں تسلی دینے پر والدین کو یہ کہیں گیں " چھوڑیں رہنے دیں " یا " بس مجھے نہیں پتا " اور ہاتھ جھٹکیں گیں - نیٹرم میور سے آپ فری ہونے کی کوشش کریں گے تو برا منا جائے گی اور اگر دوستی کرلے تو قبر کی دیوار تک نبھائے گی - پتلی لمبی صراحی سی گردن والی خوبصورتی کی نمائندہ بچیاں جو امتحانوں میں ہمیشہ پوزیشن ہولڈر رہتی ہیں اگر کبھی پوزیشن نہ لے سکیں تو رو کر اپنا حشر کر دیں گیں - اگر کسی سے پیار کر بیٹھیں تو اسے حاصل کرنے کیلئے جن پری دیو کے زیر اثر ہونے کا جھوٹی موٹی ناٹک کریں گیں - اگنیشیا کی مریضہ سچ مچ میں اپنے عاشق کو بھی اگنیشیا بنا ڈالتی ہے - پوچھنے پر جواب نہ دارد والدین پیٹ کر مرجائیں لیکن کچھ نہیں بتائے گی سادہ لفظوں میں ان کی بھی نہیں مانتی جنہوں نے اسے جنم دیا ہوتا ہے - اگنیشیا دس بچوں کو جنم دے کر بھی سولہ سال کی حسینہ ہی لگے گی - دیرینہ غم کے برے اثرات میں ایسڈ فاس کا کوئی ثانی نہیں اس کی پہلی پہچان یہ کہ مریض کے غم کی وجہ سے بال بہت جلد سفید ہوجاتے ہیں - ایک دوست کے عشق میں ناکامی کے بعد بال بہت جلد سفید ہوگئے لیکن ایسڈ فاس کے زیر اثر اتنی جلدی کالے ہوگئے جتنی جلدی سفید ہوئے تھے - پلاٹینا کی مریضہ ہر کسی کو اپنے سے کمتر سمجھتی ہے ، بچوں اور خاوند کو گھر سے بھیج کر سارا دن سولی پر لٹکی رہتی ہے کہ شاید یہ صحیح سلامت گھر کو لوٹیں گے یا نہیں - اگر محبت کر بیٹھے تو اپنی صحت تباہ کرلے گی لیکن کسی صورت سمجھوتہ نہیں کرے گی پلاٹینا کا شوہر ہمیشہ زنانہ عالم ہوتا ہے جسے وہ ساری عمر انگلیوں پر نچاتی ہے اور من مانی کرتی ہے -لیک کین کی مریضہ ایک وقت میں متعدد بچوں کو جنم دے گی اور ان بچوں کی آنکھیں جلد نہیں کھلتیں جیسے کتیا کے بچوں کی ، لیک کین کی مریضہ کی چھاتیاں سڈول اور بہت خوبصورت ہوتی ہیں اور دودھ سے بھرپور ہوتی ہیں جن سے 5 بچوں کی غذائی ضرورت پوری ہوتی رہے گی اور دودھ زیادہ ہونے کی وجہ سے چھاتیوں سے ایسے ہی بہتا رہے گا ، جب بھی موٹاپے کا علاج کرانے آئے گی تو کہے گی ڈاکٹر صاحب ایسی دوا دیں جس سے میرے کولہے اور پیٹ کم ہوجائے لیکن میری چھاتیوں پر کوئی فرق نہ پڑے - لائیکوپوڈیم کا مریض حاکم مزاج جبکہ سلیشیا اپنی مرضی کا مالک ہوتا ہے - اس پر کسی نصیحت کا کوئی اثر نہیں ہوتا، سلیشیا سنتا سب کی ہے لیکن کرتا اپنی مرضی ہی ہے -
No comments:
Post a Comment