نا اہل ہومیوپیتھک ڈاکٹروں
کے علاج کے بعد بھی مریضوں کی حالت ناگفتہ بہ ہو جاتی ہے۔ یہ ڈاکٹر صاحبان مریض
کو بیک وقت تین چار ادویات دینے کے عادی ہوتے ہیں۔ اور بعض ڈاکٹرز تو اونچی طاقت میں دوائیں
بلا ضرورت استعمال کرنا ضروری خیال کرتے ہیں بلکہ بلا جواز اور بے دھڑک ان کا استعمال کرتے
ہیں۔ بدقسمتی سے اب کچھ عرصہ سے ہومیوپیتھک مرکبات کا اِستعمال بھی بے تحاشہ ہو
رہا ہے۔ واضح رہے کہ ہومیوپیتھک کا یہ بنیادی اصول ہے کہ ایک وقت میں صرف ایک دوا کا اِستعمال عمل میں لایا جائے۔
ایسے ہومیوپیتھک ڈاکٹرز کے بعد اگر مریض کا صحیح علاج کرنے کا موقع میسر آئے تو ایلو Aloe 30 دو تین دن دینا ضروری ہو جاتا ہے۔ اِس سے اصل علامات واضح ہو جاتی ہیں۔
اِس بات کو سمجھنا بے حد ضروری ہے کہ ہومیوپیتھک ادویات کا اِس طرح بے دریغ اِستعمال ایلوپیتھک ادویات سے بھی زیادہ نقصان دہ ہے۔
No comments:
Post a Comment