امراض کے اَسباب یا یہ کہ انسان بیمار کیوں
ہوتا ہے؟ اسباب تو بہت سے ہیں لیکن ہومیوپیتھک نقطہ نظر سے سب سے بڑا سبب انسان کے جسم میں غلاظت و تعفن ہے جو پہلے سے موجود ہو چکا ہےاور جس کا ذمہ دار وہ خود ہے ۔ اس غلاظت اور تعفن کو ہومیو
پیتھک زبان میں سورا PSORAکہا جاتا ہے ۔
سورا اِنسان میں اگر نہ ہوتا تو کوئی خارجی سبب اس کو ہرگز بیمار نہ کرتا اور داخلی اسباب بھی اس پر ا ثر انداز نہ ہوتے لیکن اب صورت ِحال بالکل اس کے برعکس ہے۔ یہ چھوٹے بڑے خارجی اور داخلی اسباب اسے مریض بنا دیتے ہیں۔ خارجی اسباب کم اور داخلی یا خود پید ا کردہ اسباب زیادہ ہیں ۔ خارجی اسباب میں موسم‘ سردی گرمی وغیرہ‘ وبائی امراض‘ آب و ہوا اور حادثے سرِ فہرست ہیں ۔ باقی سب اَسباب انسان خود پیدا کرتا ہے جن میں سے بعض نسل در نسل منتقل ہوتے چلے جاتے ہیں۔ اور پھر یہ منتقل ہونے والے اسباب کئی امراض اَور علامات پیدا کرتے ہیں۔ مثلاً تپ دِق‘آتشک‘سوزاک ‘وغیرہ جن کا مرکب آخر کار سرطان کی شکل اختیار کر لیتا اور پھر وہ بھی نسل در نسل منتقل ہوتا چلا جاتا ہے۔یہ امراض اگر اپنی اصلی صورت میں پیدا نہ بھی ہوں‘یعنی موروثی لحاظ سے‘پھر بھی ان کی جزوی علامات ظاہر ہوتی رہتی ہیں اور مزمن شکل اختیار کر لیتی ہیں۔مثلا ً ہاضمہ اکثر خراب رہتا ہے۔ اَسہال توکبھی قبض ‘نزلہ کھانسی کی شکایت اکثر ہو جاتی ہے۔عورت بانجھ ہے یا بچے معذور پیدا ہوتے ہیں۔ گنٹھیا ہوگیا ہے وغیرہ وغیرہ۔
ہم آیندہ نشستوں میں اِن اَمراض کے حوالہ سے تفصیلی گفتگو کریں گےتاہم اگلی نشست کا موضوع ہومیوپیتھک فزیشن کا اِس ضمن کردار ہمارے زیرِ بحث ہوگا۔
No comments:
Post a Comment