Saturday, May 14, 2016

Chemicals applied on Fruits


اگر آپ بھی بازار سے سیب خریدتے ہیں تو انہیں کھانے سے پہلے لازمی طورپر دھوتے ہوں گے لیکن اگر آپ انہیں گرم پانی سے دھوئیں تو آپ کے لئے زیادہ فائدہ مند ایسے ہوگا کہ آپ کو ایک ایسے خطرناک کیمیکل کا علم ہوجائے گا جو کہ پھلوں کی پیکنگ کے دوران ان پر چڑھایا جاتاہے۔

ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ پھل پیک اور بیچنے والے لوگ پھلوں کی تازگی کو دیرپا رکھنے کے لئے اور ان پر مصنوعی چمک پیدا کرنے کے لئے انہیں ایک ایسی ویکس میں بھگوتے ہیں جو کہ کینسر کا باعث بنتا ہے۔اس صنعت سے وابستہ لو گ جیسے کسان یا آڑھتی سیب کی قدرتی پرت کو پانی میں ڈال کراتاردیتے ہیں اور اس پر ایسے ویکس کی تہہ چڑھاتے ہیں جو کہ پٹرولیم مصنوعات پر مبنی ہوتی ہے۔ان لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ یہ ویکس بیکٹیریا اور فنگس سے پھلوں کو بچانے کے لئے چڑھائی جاتی ہے لیکن حقیقت میں اس کا مقصد پھلوں کر چمکدار بنا کر لوگوں کے لئے پرکشش بنانا ہے۔ایسے پھلوںکا پتا لگانا ااسان ہے۔آپ کو چاہیے کہ ان پھلوں کو گرم پانی سے دھوئیں اور اگر ان پر ویکس کی ایک دبیز سی تہہ بھی نمودار ہوجائے تو سمجھ جائیں کہ یہ آپ کی صحت کے لئے مضر ہے اور ایسے پھلوں کو کھانے سے کینسر جیسے مہلک مرض بھی لاحق ہوسکتے ہیں۔

No comments: