اچھے ہومیوپیتھک ڈاکٹر کو کیسے تلاش کریں؟ – ڈاکٹر ظفر احمد خان
موجودہ دور میں جہاں ہر چیز نے ترقی کی ہے وہیں ہومیوپیتھی طریقہ علاج نے بھی خوب ترقی کی ہے۔ جب کوئی معیاری چیز مارکیٹ میں آتی ہے تو اس کے معیار کی شہرت دور دور تک پھیلتی ہے اور اس کی شہرت سے فائدہ اٹھا کر کچھ موقع پرست عناصر غیر معیاری اشیاء ملتے جلتے ناموں سے مارکیٹ میں لے آتے ہیں۔ ہومیوپیتھی علاج کے ساتھ بھی کچھ اسی طرح کے حالات پیش آئے۔
ویسے تو ہومیوپیتھی کا یہ بیج آج سے ڈھائی سو سال قبل جرمنی کے ڈاکڑ فیڈرک باہمین نے بویا تھا جس کی آبیاری اس کے ہونہار شاگردوں نے کی اور دیکھتے ہی دیکھتے اس کی شہرت پوری دنیا میں پھیلنے لگی اور آج یہ ایک قد آور درخت بن چکا ہے۔ دنیا کا وہ کون سا ملک ہے جو ہومیوپیتھی کے نام سے واقف نہیں۔
بین الاقوامی ادارہ صحت (WHO) جو کے یونائیڈڈ نیشن کا ذیلی ادارہ ہے۔ اس کے سروے کے مطابق ہومیوپیتھی کا علاج پوری دنیا میں بیماریوں کے خلاف استعمال ہونے والی تھراپی میں دوسرے نمبر پر ہے۔ پوری دنیا میں لاکھوں ہومیوپیتھک کالجز اور ہسپتال ہیں۔
لاکھوں کتب ہومیوپیتھی کے موضوع پر لکھی جا چکی ہیں۔ لوگوں میں شعور و آگاہی کا رجحان پہلے کے مقابلے میں بڑھا ہے۔ پرنٹ میڈیا اور سوشل میڈیا بھی اس کی شہرت کا باعث بنے ہیں۔ آج ملکوں ملکوں، شہر شہر، گلی گلی میں ہومیوپیتھک ڈاکٹر موجود ہے۔ سینکٹروں فارماسیوٹیکل کمپنیز کام کر رہی ہیں۔ ان ڈاکٹرز کے ہجوم میں اچھے ڈاکٹرز بھی ہیں اور محض اشتہاری ڈاکٹرز بھی ہیں جو محض جعلی ڈگریاں حاصل کر کے اسے بزنس کے طور پر چلا رہے ہیں۔ نہ ان کے پاس قابلیت ہے اور نہ خلوص۔ وہ فقط لوگوں کی جان و مال سے کھیل رہے ہیں۔
اس گھمبیر صورتحال میں آج کا مریض چاہتا ہے کہ وہ کسی اچھے ہومیوپیتھک ڈاکٹر سے علاج کرائے۔ لیکن مسئلہ یہ ہے وہ ایک اچھا اور قابل ہومیوپیتھک ڈاکٹر کیسے تلاش کرے۔ یہاں پر تو چمکتے دمکتے کلینک، خوش پوش عملہ، دیواروں پرچسپاں ڈگریوں کے انبار آپ کو نظر آئیں گے۔ متعدد برانڈ کی ادویات آپ کو دی جائیں گی۔ لیکن اتنا سب کچھ کر کے بھی آپ شفاء یابی حاصل نہ کر پائے تو یہ بات آپ کے لئے کافی مایوس کن ہو گی۔
اچھے ہومیوپیتھک ڈاکٹر کی تلاش کے لئے مشورے
اگر آپ اصلی ڈاکٹر کی پہچان کرنا چاہتے ہیں تو کچھ ایسی نشانیاں ھم آپ کو بتاتے جس کو ڈھونڈ کر آپ با آسانی اصلی ہومیوپیتھی ڈاکٹر کی پہچان کر سکتے ہیں اور پھر ان کے دی گئی ادویات کو استعمال کر کے، اللہ کے فضل و کرم سے شفاء پا سکتے ہیں، تو جانئے اصلی ہومیوپیتھک ڈاکٹر کی پہچان۔
اگر آپ اصلی ڈاکٹر کی پہچان کرنا چاہتے ہیں تو کچھ ایسی نشانیاں ھم آپ کو بتاتے جس کو ڈھونڈ کر آپ با آسانی اصلی ہومیوپیتھی ڈاکٹر کی پہچان کر سکتے ہیں اور پھر ان کے دی گئی ادویات کو استعمال کر کے، اللہ کے فضل و کرم سے شفاء پا سکتے ہیں، تو جانئے اصلی ہومیوپیتھک ڈاکٹر کی پہچان۔
* قابل ہومیوپپیتھک ڈاکٹر سادگی پسند اور با اصول ہوگا۔
* اس ڈاکٹر کی کلینک میں ظاہری چمک دمک نہیں ہوگی۔
* مریضوں سے پرخلوص ہوگا، مریض کی صحت اور جیب دونوں سے ہمدردی رکھے گا۔
* ادویات کم اور معیاری ہوں گی۔
* سنگل ریمیڈی اور کلاسیکل ہومیوپیتھی کا قائل ہوگا۔
* مریض کا اطمینان اور سکون سے معائنہ کرے گا۔
* مریض سے زیادہ سے زیادہ سوالات کرے گا تاکہ بیماری کی صحیح تشخیص ہوسکے۔
* اس ڈاکٹر کی شہرت کا راز اس کے اشتہارات نہیں بلکہ وہ مریض ہوں گے جو ان کے ہاتھوں شفاء پا چکے ہوں۔
یہ چند نشانیاں ہیں جس کی بدولت آپ سچے اور ایمان دار ہومیوپیتھک ڈاکٹر تک پہنچ سکتے ہیں۔
Related Posts
اچھے ہومیوپیتھک ڈاکٹر کو کیسے تلاش کریں؟ – ڈاکٹر ظفر احمد خان
No comments:
Post a Comment